لاہور(نمائندہ جنگ /مانیٹرنگ )پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اورسابق صدر آصف زرداری کی زیر صدارت جمعرات کو لاہورمیں ہوا‘اجلاس کے شرکاء نے مطالبہ کیاکہ نگراں کابینہ میں مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شمولیت پر پارٹی قیادت احتجاج کرے ۔اجلاس کے بعد شازیہ مری اور فیصل کریم کنڈی ودیگرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ پیپلزپارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ‘ہمیں دیوارسے لگایاجارہاہے ‘ہماری کوئی ضد نہیں ہے‘حلقہ بندیاں کروانی ہے توضرور کروائیں مگر الیکشن کا انعقاد بروقت یقینی بنایا جائے ‘ پیپلزپارٹی کسی صوبے میں کمزور نہیں‘ن لیگ جوچاہے الزام تراشی کرے پارٹی فیصلہ کریگی کہ ان کے ساتھ کیسے ڈیل کرنا ہے ‘صدرعلوی وکٹ کے دونوں جانب کھیلتے ہیں ‘ہمیں ہر صورت انتخابات چاہئیں چاہے اُس کا اعلان کوئی بھی کرے ‘ ماہرین کے مطابق انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے ‘تاریخ کون دیتا ہے یہ پیپلز پارٹی کی بحث نہیں ہے‘ ہمیںدیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔سی ای سی کی میٹنگ آج بھی جاری رہے گی‘اُس کے بعد اعلامیہ جاری کریں گے۔ شازیہ مری نے کہا کہ انتخابات کے معاملے پر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، صدر مملکت کے خط کے بعد مختلف باتیں سامنے آرہی ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے، دیگر صوبوں میں جب ٹرانسفر پوسٹنگ اور ترقیاتی کاموں پر پابندی نہیں تو پھر سندھ میں کیوں عائد کی گئی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ نگراں حکومت کچھ معاملات میں جانبداری کا مظاہرہ بھی کررہی ہے‘پیپلزپارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔شازیہ مری اور فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ الیکشن ایک دن کرانے کے معاملے پر اتفاق ہوگیا تھا مگر پھر پاکستان تحریک انصاف کا لیڈر اس سے مکر گیا۔انہوں نے کہا کہ ابھی سی ای سی اس بات پر بھی غور کرے گی کہ آئینی طور پر صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دینے کا حق رکھتے ہیں یا نہیں کیونکہ صدر واضح مؤقف نہیں رکھتے اور وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں ۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ تحفظات کے حوالے سے پیپلزپارٹی کا وفد الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا اور نوے روز میں انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا جائے گا۔پی پی رہنما نے کہا کہ مسلم لیگ ن الزام تراشی کرتی ہے اُن کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے پارٹی قیادت طے کرے گی کہ یہ کس سطح پر ہونا چاہیے، ہمیں جب لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے گی تب منشور پر بات کریں گے۔فیصل کریم کنڈی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لطیف کھوسہ کو پارٹی سے نہیں نکالا البتہ اُن سے جواب ضرور مانگا ہے۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور ترکیہ کے...
کراچی امریکا کی ایران پر حملے کیلئے ’مدر آف آل بمز‘ استعمال کرنیکی تیاری، 10ٹن وزنی بم میں 8.5ٹن دھماکا خیز...
کوئٹہ بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیو وائرس کی موجودگی جانچنے...
کوئٹہ کیچ میں سیکورٹی فورسز اور فتنہ الہندوستان کے رومیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے...
اسلام آباد کراچی سمیت سملک بھر میں بجلی 2 روپے 56بپیے فی یونٹ مہنگی کر دی گی مہنگی بجلی ستمبر کے لیے فیول...
پشاورپشاور کے دیر کالونی میں منہدم ہونے والے نجی اسکول کے مالک خان محمدنے بتایا ہے کہ مطابق تعلیمی ادارے کی...
کراچی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پر عوام تقسیم، 80 فیصد پاکستانی مذاکرات کے حق میں، صوبے میں 42فیصد شہری...