مستونگ،جمعیت کےقافلے پربم حملہ، حافظ حمداللہ سمیت 12 افراد زخمی،آج شٹر ڈائون کااعلان

15 ستمبر ، 2023

مستونگ+ تربت+ کوئٹہ ( نامہ نگار ان +پ ر+ اسٹاف رپورٹر) مستونگ میں قومی شاہراہ پر جمعیت کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر و پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان حافظ حمداللہ کے قافلے پر موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں گن مین ان کے ڈرائیور سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ حافظ حمداللہ اور دیگر زخمیوں کو فوری طورپر شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا۔ حافظ حمداللہ کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ کالج کے طلباء کی بس بھی زد میں آگئی بس میں سوار پانچ طلبا بھی معمولی زخمی ہوگئے، حافظ حمداللہ جمعیت کے کسی جلسے میں شرکت کے لیے کوئٹہ سے منگچر جارہے تھے۔ زخمیوں میں محمد یوسف حافظ رحیم بخش محمد عامر حاجی احمد حلیمہ دیگر نامعلوم افراد بھی شامل ہیں ۔ مستونگ دھماکہ موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا، جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ دھماکے میں 5 سے 6 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔جمعیت کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری بھی قلات سے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ دہشت گردوں کا ایک ٹارگٹ ہے، حافظ حمداللہ پر حملہ افسوسناک ہے ،ریاست کی سلامتی پر سودےبازی نہیں ہوسکتی۔ درایں اثناء امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات حکومت کی ناکامی ہے ۔ جمعیت کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع،مولانا محمود شاہ اور حاجی عین اللہ شمس نے حافظ حمد اللہ اور دیگر کے زخمی ہونے کی مذمت کی اور حکومت،متعلقہ انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں سے دھماکے میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور جان محمد بلیدی نے ج دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر مولانا پیر ناصر الدین خاکوانی، خواجہ عزیز احمد، مولانا اللہ وسیا،مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی،مولانا اعجاز مصطفی،قاضی احسان احمد،مولانا عبداللہ منیر،مولانا انوار الحق حقانی،مولانا حافظ حسین احمد شرودی،مولانا مفتی محمد احمد خان،مولانا عطا الرحمن رحیمی،حاجی خلیل الرحمنٰ،مولانا محمد اویس،مولانا نعمت اللہ،مولاناعنایت اللہ نے حافظ حمد اللہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ علاوہ ازیں جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حافظ حمد اللہ پر حملہ پوری پارٹی پر حملہ تصور کرتے ہیں ۔ واقعہ کے خلاف آج( جمعہ کو) کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہوگا۔ تاجر برادری، سیاسی جماعتیں اور عوام ہڑتال کو کامیاب بناکر عالمی قوتوں کو یہ پیغام دیں کہ ہم متحد ہیں۔ یہ بات انہوں نےجمعرات کو اصغر خان اچکزئی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہی۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے شٹر ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کیا ۔ انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے شٹر ڈاؤن کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاجر وں سے اپیل کی کہ ہڑتال کو کامیاب بنائیں ۔مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی ،میر یاسین مینگل، قاہم حاجی ظفر گلستانی ،حاجی سعداللہ اچگزئی حاجی ہاشم کاکڑ عبدالخالق آغا نے بھی شرڈاون کی حمایت کی ہے۔گورنر ملک عبدالولی خان کاکڑ گورنر بلوچستان ، وزیر اعلیٰ میر ڈومکی نے حافظ حمداللہ کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس رپورٹ طلب کر لی ۔وزیر داخلہ زبیر جمالی نے زخمیوں کو امدادی کارروائیاں میں مدد کرنے کی ہدایات دیں ۔صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان کے امن اور ہم آہنگی کو تباہ نہیں ہونے دیا جائے۔ دریں اثناء صوبائی مشیر برائے آبپاشی میر دانش لانگو ، نواب ثنا اللہ خان زہری ، میر اسراراللہ زہری ‘ پشتونخوا میپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عیسیٰ روشان اور صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے ‘اے این پی کے صوبائی بیان‘جمال شاہ کاکڑ‘ ملک عابد کاکڑ ایڈووکیٹ، چنگیز حئی بلوچ ایڈووکیٹ، نائب صدر کوئٹہ محمد عباس کاکڑ ایڈووکیٹ، جہانزیب مری ایڈووکیٹ، نائب صدر کچلاک سید نصیب اللہ آغا ایڈووکیٹ،مولانا ڈاکٹر علی محمد ابوتراب، ناظم اعلیٰ مولانا عبدالغنی ضامرانی، نائب امیر مولانا عبدالرزاق خارانی، مولانا عصمت اللہ سالم، مولانا محمد زکریا ذاکر، مولانا حزب اللہ عثمانی، مفتی سمیع اللہ مولانا علی جان بلوچ‘اہلسنت وجماعت کے رہنما ذوالفقار علی طارقی قادری ڈاکٹر محمد مزمل قادری ڈاکٹر میر شبیر احمد کھوسہ محمد شریف چشتی لانگو محمد عامر جتوئی ودیگر نے بھی مذمت ہے۔بی این پی کے قائد صدر سردار اختر مینگل نے حافظ حمد اللہ پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات قابل مذمت ہیں ۔ بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں حافظ حمد اللہ اور انکے ساتھیوں پر حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا گیاکہ آئے روز سیا سی ،مذہبی رہنماؤں اور سیا سی کارکنوں پر حملے ،جا ری قتل و غارت گیری اور بے گناہ افراد کے ماورائے آئین و قانون ، جبری گمشدگیاں اور دیگر نا انصا فیوں کا سلسلہ جا ری ہے جو اس بات کی عکاسی کر تا ہے کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے اور سازش کے تحت بلو چستان کے حالات کو خراب کر نے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے بیان میں ہڑتال کی مکمل حمایت کااعلان کیاگیا دریں اثناء مرکزی لیبر سیکر ٹری موسیٰ بلو چ،‘غلام نبی مری، غلام مصطفی بلوچ، ڈاکٹر صدام حسین مینگل اور راجہ جواد ایڈوو کیٹ نے حافظ حمد اللہ ، عامر عثمان اور دیگر زخمیوں کی ٹراما سینٹرکوئٹہ میں عیادت کی۔جمعیت نظریاتی بلوچستان کے امیرمولاناعبدالقادرلونی نائب امرامفتی شفیع الدین مولوی محمدحیات مولوی عبدالروف، سیدعبدالستارشاہ چشتی ،مولاناخدائے نظرجنرل سکرٹری حافظ عبدالاحدکبدانی ،نائب ناظم عبیداللہ حقانی ،مولوی نعمت اللہ حریفال ،خیرمحمدسالارعبدالولی ،حافظ عبدالواحدھاشمی ،مولوی رحمت اللہ حقانی ،ضلع کوئٹہ کے امیرقاری مہراللہ ،جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ صافی نے بھی حافظ حمداللہ پرحملے کی مذمت کی ہے۔آل پاکستان انجمن تاجران کی سپریم کونسل کے چیئرمین نعیم میر نے ہڑتال کی مکمل حمائیت کرتے ہوئے کہا ہےکہ جمعیت علما اسلام کو ایک سازش کے تحت دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔