اسلام آباد(خ ن)وزارت اطلاعات بلوچستان نے بلوچستان میں خواتین اور نوجوانوں کی قیادت کو فروغ دینے کے لیے ABKT کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دئیے، بلوچستان کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ جان اچکزئی نے ایسوسی ایشن فار ہیوئیر اینڈ نالج ٹرانسفارمیشن (ABKT) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاد بیگم کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں ایم او یو کا مقصد بلوچستان کی خواتین اور نوجوانوں میں قیادت اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔ یہ شراکت داری پالیسی سے لے کر کمیونٹی ڈویلپمنٹ تک وسیع شعبوں پر محیط ہے اور اس کا مقصد خواتین اور نوجوانوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ بلوچستان کے لوگوں کی غیر استعمال شدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے، اس موقع پر جان اچکزئی نے کہا کہ ایم او یو بلوچستان میں پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی وزارت اطلاعات ABKT اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور ایک زیادہ منصفانہ اور مساوی معاشرے کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے شاد بیگم نے کہا کہ اے بی کے ٹی وزارت اطلاعات بلوچستان کے ساتھ شراکت داری کے لیے پرجوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے بی کے ٹی کی خیبر پختونخواہ میں خواتین اور نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے کی ایک طویل تاریخ ہے اور اب اس کی کوششوں کو بلوچستان تک بڑھایا جا رہا ہے۔ نگران وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف سے نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ملاقات اور اپنی اس ملاقات کو انہوں نے انتہائی شاندار قرار دیا۔ وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ بلوچستان میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر کے لیے 6 ہفتوں کے ٹائم فریم میں فنڈز فراہم کیے جائیں گے، انہوں نے بلوچستان بھر میں ای،روزگار سینٹرز کو رول اوور کرنے کا وعدہ کیا، جس کا مقصد نوجوانوں کو پیسہ کمانے کے لیے ہنر سکھانا ہے۔ اس اقدام میں موجودہ عمارتوں کو دوبارہ تعمیر کرنا شامل ہے، ہر مرکز کو ایک کروڑ کا قرض حاصل ہوگا۔وفاقی وزیر نے صوبائی وزیر کی جانب سے بلوچستان میں500طلباء کو تربیتی پروگرام میں شامل کرنے کی درخواست کو بھی قبول کیااور وعدہ کیا کہ ان تمام اقدامات کو چھ ہفتوں کے اندر نافذ کر دیا جائیگا۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور ترکیہ کے...
کراچی امریکا کی ایران پر حملے کیلئے ’مدر آف آل بمز‘ استعمال کرنیکی تیاری، 10ٹن وزنی بم میں 8.5ٹن دھماکا خیز...
کوئٹہ بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیو وائرس کی موجودگی جانچنے...
کوئٹہ کیچ میں سیکورٹی فورسز اور فتنہ الہندوستان کے رومیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے...
اسلام آباد کراچی سمیت سملک بھر میں بجلی 2 روپے 56بپیے فی یونٹ مہنگی کر دی گی مہنگی بجلی ستمبر کے لیے فیول...
پشاورپشاور کے دیر کالونی میں منہدم ہونے والے نجی اسکول کے مالک خان محمدنے بتایا ہے کہ مطابق تعلیمی ادارے کی...
کراچی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پر عوام تقسیم، 80 فیصد پاکستانی مذاکرات کے حق میں، صوبے میں 42فیصد شہری...