کوئٹہ(خ ن) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہاہے کہ معاشرے میں یونیورسٹی کے قیام کا مقصد اپنی نئی نسل کو موثر تعلیمی اور تحقیقی ماحول فراہم کرنا ہے۔لہٰذا ضروری ہے کہ آپ بھی حقوق اور فرائض کے محدود خول سے نکل کر انقلابی بنیادوں پر قوم کے بہترین مفاد کیلئے ہر دم پر عزم رہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو بیوٹمز یونیورسٹی کے گیارہویں سینٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر قادر بخش بلوچ، وائس چانسلر بیوٹمز یونیورسٹی ڈاکٹر خالد حفیظ شیخ ، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ساجدہ نورین ،صوبائی سیکرٹریز اکبر حریفال، حفیظ جمالی، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ممتاز لانگو، ایڈیشنل سیکرٹری شکیل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ظہور بازئی سمیت بیوٹمز یونیورسٹی سینٹ کے ممبران بھی موجود تھے۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو درپیش مالی مسائل کو دیکھ کر دکھ تو ہوتا ہے ۔ماضی میں معروضی حالات کا درست جائزہ لیے بغیر سیاسی دباؤ کے پیش نظر مختلف اضلاع میں یونیورسٹی کے کیمپسز قائم کیے گئے۔ جو مالی مسائل میں اضافہ کا باعث بنے۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور ترکیہ کے...
کراچی امریکا کی ایران پر حملے کیلئے ’مدر آف آل بمز‘ استعمال کرنیکی تیاری، 10ٹن وزنی بم میں 8.5ٹن دھماکا خیز...
کوئٹہ بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیو وائرس کی موجودگی جانچنے...
کوئٹہ کیچ میں سیکورٹی فورسز اور فتنہ الہندوستان کے رومیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے...
اسلام آباد کراچی سمیت سملک بھر میں بجلی 2 روپے 56بپیے فی یونٹ مہنگی کر دی گی مہنگی بجلی ستمبر کے لیے فیول...
پشاورپشاور کے دیر کالونی میں منہدم ہونے والے نجی اسکول کے مالک خان محمدنے بتایا ہے کہ مطابق تعلیمی ادارے کی...
کراچی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پر عوام تقسیم، 80 فیصد پاکستانی مذاکرات کے حق میں، صوبے میں 42فیصد شہری...