اسلام آباد( فخر درانی)نگراں وزیراعظم انور الحق کاکڑ نے دفتر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کریں اور اس معاملے کو حکام کے سامنے اٹھائیں کہ کس طرح ایک کمپنی حکومت کی منظوری کے بغیر مس یونیورس مقابلہ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مقابلہ حسن منعقد کرسکتی ہے۔ اس سے قبل نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ پاکستانی ماڈلز کے مقابلہ حسن کا انتظام کون کر رہا ہے اور مس یونیورس مقابلہ حسن میں حصہ لینے کے لیے پاکستان کا نام استعمال کر رہا ہے۔ انٹیلی جنس بیورو نے پاکستانی ماڈلز کا مقابلہ حسن منعقد کرنے والی کمپنی کے حوالے سے اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی ہے۔ آئی بی کی رپورٹ کے مطابق 2023 کے مقابلے کیلئے پاکستان کی نمائندگی کرنے کے حقوق/ لائسنس دبئی میں قائم ایک کاروباری گروپ یوجین پبلشنگ اینڈ مارکیٹنگ نے حاصل کیے ہیں۔ بزنس گروپ نے ایک ویب سائٹ (houseofyugen.com) بنائی ہے جس میں چار مارچ کے بعد سے پاکستانی خواتین (24-28 سال کی عمر، ازدواجی حیثیت سے قطع نظر) سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ دبئی میں قائم یوجین گروپ کے پاس مس یونیورس بحرین اور مس یونیورس مصر کے فرنچائز حقوق بھی ہیں۔ آئی بی کی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ان پاکستانی نژاد خواتین کا انتخاب دنیا بھر سے 200 درخواست دہندگان کے پول میں سے ایک سروے کے ذریعے کیا گیا ہے۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور ترکیہ کے...
کراچی امریکا کی ایران پر حملے کیلئے ’مدر آف آل بمز‘ استعمال کرنیکی تیاری، 10ٹن وزنی بم میں 8.5ٹن دھماکا خیز...
کوئٹہ بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیو وائرس کی موجودگی جانچنے...
کوئٹہ کیچ میں سیکورٹی فورسز اور فتنہ الہندوستان کے رومیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے...
اسلام آباد کراچی سمیت سملک بھر میں بجلی 2 روپے 56بپیے فی یونٹ مہنگی کر دی گی مہنگی بجلی ستمبر کے لیے فیول...
پشاورپشاور کے دیر کالونی میں منہدم ہونے والے نجی اسکول کے مالک خان محمدنے بتایا ہے کہ مطابق تعلیمی ادارے کی...
کراچی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پر عوام تقسیم، 80 فیصد پاکستانی مذاکرات کے حق میں، صوبے میں 42فیصد شہری...