بلوچستان ہائی کورٹ، گیس پریشر میں کمی سے متعلق درخواست کی سماعت

15 ستمبر ، 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد کامران ملاخیل اور جسٹس اقبال احمد کاسی پر مشتمل بینچ نے کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی،لوڈشیڈنگ اور دیگر سے متعلق دائر آئینی درخواست کی۔ سماعت کے دوران درخواست گذار سید نذیر آغا ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایاکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے پہلے ماہ اگست اور اب ماہ ستمبر میں بھیجے گئے بلوں میں اسٹینڈرڈ اور فکسڈ چارجز کے نام سے نئے چارجز شامل کئے گئے ہیں حالانکہ عدالت عالیہ کی جانب سے ایسے کسی بھی اقدام سے کمپنی کو منع کیا گیا تھا۔عدالت کے استفسار پر گیس کمپنی کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ بلوں میں نئے چارجز اوگرا اور وفاقی حکومت کی ہدایت پر شامل کی گئی ہیں۔جسٹس محمد کا مران ملاخیل نے ہدا یت کی کہ سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اگلی سماعت پر گھریلو اور صنعتی صارفین سے متعلق مفصل رپورٹ عدالت میں پیش کریں اور بتایا جائےکہ صنعتی صارفین کو تو فکسڈ ریٹ پر گیس کی فراہمی کی جاری ہے جبکہ عام صارفین کو فکس چارجز کی سہولت میسر نہیں ہے۔ بعد ازاں آ درخواست کی سماعت 17اکتوبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔