حافظ حمد اللہ و دیگر زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جائے،وزیر اعلیٰ کی ہدایت، عیادت بھی کی

15 ستمبر ، 2023

کوئٹہ (خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے سول سنڈیمن اسپتال میں زیر علاج جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ نے حافظ حمد اللہ اور دیگر زخمی افراد کو بہتر علاج معالجے کی غرض سے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی بھیجوانے کے احکامات جاری کئے،ڈاکٹروں نے حافظ حمد اللہ کے علاج معالجے سے متعلق آگاہ کیا اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی ، جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سابق صوبائی وزیر مولانا عبد الواسع وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری لعل جان جعفر ، سیکرٹری صحت اسفندیار کاکڑ ، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ سول سنڈیمن اسپتال ڈاکٹر محمد اسحاق پانیزئی و دیگر بھی موجود تھے۔