کراچی (نمائندہ جنگ) ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار،ایک روپے مزید سستا ہو گیا،یورو کی قیمت برقرار،پاؤنڈ کی قیمت میں2روپے تک کا اضافہ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 80 پیسے کی کمی سے 298.50 روپے سےکم ہو کر 297.70 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کی کمی سے 299.00 روپے سے کم ہو کر 298.00 روپے ہو گئی ہے ،اوپن مارکیٹ میں بھی ایک روپے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 296.00 روپے سے کم ہو کر 295.00 روپے اور قیمت فروخت 299.00 روپے سے کم ہو کر 298.00 روپے ہو گئی ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید317.00روپے اور قیمت فروخت 321.00 روپے پر برقرار رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 2 روپے کے اضافے سے 368.00 روپے سے بڑھ کر 370.00 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 373.00 روپے سے بڑھ کر 374.00 روپے ہو گئی ۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور ترکیہ کے...
کراچی امریکا کی ایران پر حملے کیلئے ’مدر آف آل بمز‘ استعمال کرنیکی تیاری، 10ٹن وزنی بم میں 8.5ٹن دھماکا خیز...
کوئٹہ بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیو وائرس کی موجودگی جانچنے...
کوئٹہ کیچ میں سیکورٹی فورسز اور فتنہ الہندوستان کے رومیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے...
اسلام آباد کراچی سمیت سملک بھر میں بجلی 2 روپے 56بپیے فی یونٹ مہنگی کر دی گی مہنگی بجلی ستمبر کے لیے فیول...
پشاورپشاور کے دیر کالونی میں منہدم ہونے والے نجی اسکول کے مالک خان محمدنے بتایا ہے کہ مطابق تعلیمی ادارے کی...
کراچی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پر عوام تقسیم، 80 فیصد پاکستانی مذاکرات کے حق میں، صوبے میں 42فیصد شہری...