نیویارک ( رائٹرز) سٹی گروپ نے اپنی تنظیم نو کرتے ہوئے مینجمنٹ کی غیر ضروری تہیں ہٹا دی ہیں اور اب چیف ایگز یکٹو جین فریزر بینک کی پانچ کورسروسز کے سربراہوں سے براہ راست رابطے میں رہیں گی،جو پانچ سربراہان ان سے براہ راست رابطے مٰیں رہیں گے ان میں بینک کے سروسز یونٹ کے انچارج شاہ میر خالق بھی شامل ہیں۔ وہ کراچی یونیورسٹی ، لندن اسکول آف اکنامکس اور لندن بزنس اسکول سے فارغ التحصیل ہیں اور وہ تیس برس سے بینک سے وابستہ ہیں ۔2021میں وہ بینک کے ٹریثری اینڈ ٹریڈ سلوشن کی برانچ کے سربراہ بنے تھے۔ سی ای او فریزر نے بدھ کو ایک کانفرنس کے دوران سرمایہ کاروں سے خطاب میں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہ کہ شاہ میر خالق کا بینکنگ کی صنعت میں ثابت شدہ بہترین ریکارڈ ہے۔ جنگ نیوز کے مطابق سٹی بینک کی ویب سائٹ پر شاہ میر خالق کا جو ریکارڈ دستیاب ہے اس کے مطابقوہ بینک کے ہیڈ آف سروسز ہیں اور اس میں بینک کی ٹریٹری اینڈ ٹریڈ اسلوشن کا شعبہ اور سیکوریٹرز سروسز بزنس کا شعبہ بھی شامل ہیں جو کہ نقد رقوم کا انتظام کرتا ہے۔ یہ شعبہ کیپٹل سلوشن اورپوسٹ ٹریڈ سیکورٹیز سروسز بھی بینک کے گلوبل نیٹ ورک کو فراہم کرتا ہے۔ شاہ میر خالق سٹی بینک کی ایگزیکٹو مینجمنٹ ٹیم کا حصہ بھی ہیں ۔ اس سے قبل وہ بزنس میں ہیڈ آف آپریشنز اور ٹیکنالوجی بھی تھے۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور ترکیہ کے...
کراچی امریکا کی ایران پر حملے کیلئے ’مدر آف آل بمز‘ استعمال کرنیکی تیاری، 10ٹن وزنی بم میں 8.5ٹن دھماکا خیز...
کوئٹہ بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیو وائرس کی موجودگی جانچنے...
کوئٹہ کیچ میں سیکورٹی فورسز اور فتنہ الہندوستان کے رومیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے...
اسلام آباد کراچی سمیت سملک بھر میں بجلی 2 روپے 56بپیے فی یونٹ مہنگی کر دی گی مہنگی بجلی ستمبر کے لیے فیول...
پشاورپشاور کے دیر کالونی میں منہدم ہونے والے نجی اسکول کے مالک خان محمدنے بتایا ہے کہ مطابق تعلیمی ادارے کی...
کراچی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پر عوام تقسیم، 80 فیصد پاکستانی مذاکرات کے حق میں، صوبے میں 42فیصد شہری...