اسلام آباد (محمد انیس) انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سونا مافیا اور اسمگلروں کیخلاف ایک بڑا کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں پر مشتمل ایک ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جو گولڈ مافیا اور اسمگلرز کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گی، جس کا مقصد ان کی گرفتاری اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کرنا ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹاسک فورس نے مافیاز اور اسمگلرز کی فہرست تیار کر لی ہے اور جلد ان کیخلاف کارروائی ہونے والی ہے۔ مزید برآں، حکومت نے جنگی بنیادوں پر سونے کی خرید و فروخت کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سونے کا کاروبار کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے نتیجے میں نہ صرف ملک بلکہ عوام کو بھی فائدہ ہوگا، سونے کی قیمتوں میں کمی آنا بھی شروع ہو گئی ہے۔ یہ بتانا ضرویر ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اور فی تولہ قیمت 2؍ لاکھ 36؍ ہزار روپے فی تولہ سے کم ہو کر 2؍ لاکھ 14؍ ہزار روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور ترکیہ کے...
کراچی امریکا کی ایران پر حملے کیلئے ’مدر آف آل بمز‘ استعمال کرنیکی تیاری، 10ٹن وزنی بم میں 8.5ٹن دھماکا خیز...
کوئٹہ بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیو وائرس کی موجودگی جانچنے...
کوئٹہ کیچ میں سیکورٹی فورسز اور فتنہ الہندوستان کے رومیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے...
اسلام آباد کراچی سمیت سملک بھر میں بجلی 2 روپے 56بپیے فی یونٹ مہنگی کر دی گی مہنگی بجلی ستمبر کے لیے فیول...
پشاورپشاور کے دیر کالونی میں منہدم ہونے والے نجی اسکول کے مالک خان محمدنے بتایا ہے کہ مطابق تعلیمی ادارے کی...
کراچی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پر عوام تقسیم، 80 فیصد پاکستانی مذاکرات کے حق میں، صوبے میں 42فیصد شہری...