بیجنگ (اے ایف پی) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے گزشتہ روزچین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ طے پانے والے سائنسی تعاون کے معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اپنے صدرنکولس مادوروپہلے خلابازوں کو چینی خلائی جہاز میں چاند پر بھیج سکتا ہے۔صدرنکولس مادورو، جن کا تیل کی دولت سے مالا مال ملک شدیدمعاشی بحران کا شکار ہے، گزشتہ ہفتے سے چین کے دورے پر تھے۔ انہوں نے بیجنگ میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، دونوں صدور نے اپنی حکومتوں کے درمیان تعلقات کی تجدیدپر اتفاق کیا۔نکولس مادورو نےصدر شی جن پنگ کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران اعلان کیا کہ دونوں ممالک نے چین میں نوجوان وینزویلا کے خلابازوں کو تربیت دینے پر اتفاق کیا ہے اور تربیت کےبعد انہیں چاند پر بھیجنے کا منصوبہ ہے۔نکولس مادورو نے کہا کہ سائنسی، تکنیکی، صنعتی اور ایرو اسپیس تعاون پر ایک خصوصی ٹاسک ٹیم چینی خلائی جہاز میں وینزویلا کے پہلے مرد اور عورت کو چاند پر جلد یا بدیربھیجے گی۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد وینزویلا کے نوجوان یہاں چینی اسکولوں میں خلاباز بننےکے لیے آئیں گے۔چین 2030 تک چاند پر کریو مشن بھیجنے اور وہاں اڈہ بنانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں صدر نکولس مادورو نے کہا کہ ہم چاند کی طرف ، چین اور وینزویلا کے لیے ایک شاندار دور کی طرف رواں دواں ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے تعلقات کو ہمیشہ مضبوط اور اسٹریٹجک شراکت داری قرار دیا ہے۔اپنا دورہ مکمل کرنے پرگزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نکولس مادورو نے کہا کہ چین اور وینزویلا معاشی، ثقافتی، تعلیمی، تہذیبی، سائنسی کامیابیوں کے ایک شاندار مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔انہوں نےچینی صدر کے دو تحائف بھی دکھائے جن میں ہواوے فولڈنگ موبائل فون بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سب سے محفوظ فون ہے، جسے توڑنا ناممکن ہے۔خیال رہے کہ دونوں فریقوں نے بدھ کو دستخط کیے گئے ایک معاہدے میں کہا کہ وہ باہمی اعتماد پر مبنی قریبی دوست، مشترکہ ترقی کے اچھے شراکت دار، اور اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ وینزویلا ایک قابل اعتماد سپلائر اور تیل کے سب سے بڑے ذخائر اور دنیا بھر میں قدرتی گیس کے چوتھے بڑے ذخائر والے ملک کے طور پر گروپ کے توانائی کے ایجنڈے میں نمایاں حصہ ڈال سکتا ہے۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور ترکیہ کے...
کراچی امریکا کی ایران پر حملے کیلئے ’مدر آف آل بمز‘ استعمال کرنیکی تیاری، 10ٹن وزنی بم میں 8.5ٹن دھماکا خیز...
کوئٹہ بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیو وائرس کی موجودگی جانچنے...
کوئٹہ کیچ میں سیکورٹی فورسز اور فتنہ الہندوستان کے رومیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے...
اسلام آباد کراچی سمیت سملک بھر میں بجلی 2 روپے 56بپیے فی یونٹ مہنگی کر دی گی مہنگی بجلی ستمبر کے لیے فیول...
پشاورپشاور کے دیر کالونی میں منہدم ہونے والے نجی اسکول کے مالک خان محمدنے بتایا ہے کہ مطابق تعلیمی ادارے کی...
کراچی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پر عوام تقسیم، 80 فیصد پاکستانی مذاکرات کے حق میں، صوبے میں 42فیصد شہری...