لندن پولیس کی گرفتار خواتین سے معافی،ہرجانے کی ادائیگی

15 ستمبر ، 2023

لندن (اے ایف پی)لندن میں سارہ ایورارڈ کی یاد میں مشعل روشن کرنے کی تقریب کے دوران حراست میں لی جانے والی دو خواتین کے وکلا کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان سے معافی مانگ لی ہے اور انہیں ہرجانہ ادا کر دیا ہے۔پاٹسی سٹیونسن اور دانیہ العبید، جو دونوں کو اس تقریب میں حراست میں لیا گیا تھا اور قانونی کارروائی کی گئی تھی، ان کی نمائندگی کرنے والی قانونی فرم، بائنڈ مینزنے میٹروپولیٹن پولیس کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا ۔خواتین کی نمائندگی کرنے والی قانونی فرم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’میٹرو پولیٹن پولیس نے اب خواتین کی جانب سے دائر سول دعوؤں کو نمٹا دیا ہے، انہیں ہرجانے کی ادائیگی اور معافی نامہ جاری کر دیا ہے۔دو سال قبل ایک برطانوی پولیس افسر نے سارہ ایورارڈ نامی خاتون کو کورونا وائرس کے ضابطوں کی خلاف ورزی کے الزام میں غلط طور پر گرفتار کر کے جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا۔ان کا گلا گھونٹ دیا گیا اور پھر انہیں آگ لگا دی گئی۔ خاتون کی باقیات اغوا کے ایک ہفتے بعد جنگل سے ملیں۔مارکیٹنگ ایگزیکٹیو سارہ ایورارڈ کو مارچ 2021 میں گھر جاتے ہوئے لندن میں سڑک سے اغوا کر لیا گیا تھا ۔