کولمبیا کے قبرستان سے ایکواڈور کے جرائم کے سردارجونیئر رولڈن کی لاش چوری ہو گئی

15 ستمبر ، 2023

بوگوٹا (اے ایف پی)پولیس نے گزشتہ روز بتایا کہ منشیات گینگ کے سابق سربراہ لاس چونیروس کی تدفین کے چند ماہ بعد ایکواڈور کے مفرور جونیئر رولڈن کی لاش کو کولمبیا کے ایک قبرستان سے غیر قانونی طور پر قبر کھود کر نکال لیا گیا ۔رولڈن عرف جے آر پر ایکواڈور کی جیلوں میں کئی حملوں اور قتل کا الزام تھا۔کولمبیا کی جیلوں میں2021 سے اب تک 430 سےزیادہ قیدی تشدد سے ہلاک ہو چکے ہیں، ان میں سے درجنوں کو کولمبیا اور میکسیکن کارٹیلز سے منسلک حریف گروہوں کے درمیان تنازعات میں ٹکڑے ٹکڑے کر کے جلا دیا گیا ہے۔مقامی پولیس نے خبررساں ادارےاے ایف پی کو بتایا کہ رولڈن کی لاش اس محفوظ مقام سے غائب ہوگئی جہاں اسے مئی میں دفن کیا گیا تھا۔رولڈن کو فروری میں ایکواڈور کے منشیات فروشوں کے متعدد گروہوں کے مرکزبندرگاہی شہر گویاکیل کی ایک جیل سے رہا اور پیرول دیا گیا تھا، اس فیصلے پر صدر گیلرمو لاسو نے تنقید کی تھی۔وہ مارچ میں ایک مسلح حملے میں زخمی ہو گیا تھا، جس کے بعد جیل حکام نے اس کا سراغ نہیں لگایا تھا۔کولمبیا کے حکام کو دو ماہ بعد ملک کے شمال مغرب میں ایک دیہی علاقے میں سر میں گولی لگی لاش ملی۔جب کسی نے لاش کا دعویٰ نہیں کیا تو اسے 18 مئی کو کولمبیا کے دوسرے شہر میڈیلن کے مضافات کے ایک قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔