روسی امیر اب بھی سوئس بینک اکاؤنٹس میں رقم منتقل کر رہے ہیں، میڈیا

15 ستمبر ، 2023

زیورخ (اے ایف پی)گزشتہ روز ایک ایک میڈیا تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے متمول روسی شہریوں نے سوئس بینک کھاتوں کے ذریعے نقد رقم کی منتقلی جاری رکھی ہے، جس میں عوامی طور پر جنگ کی حمایت کرنے والے ایک ٹائیکون کے خاندان کے افراد بھی شامل ہیں ۔تیمیڈیا گروپ کی تجزیہ کردہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ماسکو واٹر کمپنی موسووڈوکانال کے سربراہ الیگزینڈر پونومارینکو کے خاندان کے افراد نے جنگ شروع ہونے کے بعد بھی کروڑوں کی نقد رقم سوئٹزرلینڈ میں رکھی ہوئی ہے۔گروپ نے بین الاقوامی میڈیا کنسورشیم کے ساتھ زیورخ میں مقیم ایک اثاثہ مینیجر سے لیک ہونے والی اور اور مختصراً ایک روسی ہیکر گروپ کی جانب سےڈارک نیٹ پر پوسٹ کی گئی دستاویزات کا کئی ہفتوں تجزیہ کیا ۔جون 2022 میں، جب اقوام متحدہ جنیوا میں یوکرین کے بندرگاہی شہر ماریوپول میں روسی حملے کی مذمت کر رہا تھا۔