روس نے جاسوسی کے الزام میں دو امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا

15 ستمبر ، 2023

ماسکو (اے ایف پی) روس نے گزشتہ روز کہا کہ وہ امریکی سفارت خانے کے عملے کے دو ارکان کو مبینہ طور پرمبینہ طور پر رابرٹ شونوف کے ساتھ ’رابطے‘ کے الزام میں ملک بدر کر رہا ہے، امریکی قونصل خانے کے ایک سابق کارکن رابرٹ شونوف پر روس نے جاسوسی کا الزام لگایاتھا۔روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ دو امریکی سفارت کاروں جیف سلن اور ڈیوڈ برنسٹین نے روسی شہری رابرٹ شونوف کے ساتھ رابطہ کرکے غیر قانونی سرگرمیاں انجام دیں۔