دبئی(این این آئی)امارات فلکیاتی سوسائٹی نے انکشاف کیا ہے کہ رمضان المبارک صرف چھ ماہ دور ہے، اور عید الفطر مقدس مہینے کے اختتام کے فورا بعد ہو رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امارات فلکیاتی سوسائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم الجروان کے مطابق، فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے کہ رمضان المبارک مارچ 2024 کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے اور عید 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور یہ سرکاری اسلامی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔رمضان المبارک کے دوران دنیا بھر کے مسلمان طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں۔ ایک ماہ تک چلنے والی اس مذہبی عبادت کا مقصد ہمدردی، روحانیت اور مساوات کو فروغ دینا ہے۔رمضان المبارک کے دوران متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، کویت اور مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے دیگر ممالک میں ملازمین اور طلبا کے لیے کام اور اسکول کے اوقات کار کم ہوجاتے ہیں۔فی الحال متحدہ عرب امارات کے رہائشی 2023 کی آخری عوامی تعطیل سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے 52 ویں قومی دن کے موقع پر دو دن کی چھٹی 2 اور 3 دسمبر کو ہو گی۔
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی اور ترکیہ کے...
کراچی امریکا کی ایران پر حملے کیلئے ’مدر آف آل بمز‘ استعمال کرنیکی تیاری، 10ٹن وزنی بم میں 8.5ٹن دھماکا خیز...
کوئٹہ بلوچستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیو وائرس کی موجودگی جانچنے...
کوئٹہ کیچ میں سیکورٹی فورسز اور فتنہ الہندوستان کے رومیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے...
اسلام آباد کراچی سمیت سملک بھر میں بجلی 2 روپے 56بپیے فی یونٹ مہنگی کر دی گی مہنگی بجلی ستمبر کے لیے فیول...
پشاورپشاور کے دیر کالونی میں منہدم ہونے والے نجی اسکول کے مالک خان محمدنے بتایا ہے کہ مطابق تعلیمی ادارے کی...
کراچی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی پر عوام تقسیم، 80 فیصد پاکستانی مذاکرات کے حق میں، صوبے میں 42فیصد شہری...