لبنان ،فلسطینی مہاجرین کیمپ میں متحارب گروہوں میں لڑائی، 6 ہلاک

15 ستمبر ، 2023

بیروت(آئی این پی)لبنان میں فلسطینی مہاجرین کے سب سے بڑے کیمپ عین الحلوہ میں متحارب گروہوں میں عارضی جنگ بندی کے بعد پھرلڑائی چھڑ گئی ہے اور اس میں بدھ کو 6 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں،عین الحلوہ کیمپ میں فلسطینی صدر محمود عباس کے دھڑے فتح کے کارکنوں کی شدت پسندوں کی حمایت کرنے والے حریف گروہوں کے ساتھ گذشتہ کئی ہفتوں سے جھڑپیں ہورہی ہیں،فلسطینی ہلال احمرکے مطابق لبنان کے جنوب میں ساحلی شہر صیدا کے قریب واقع عین الحلوہ کیمپ میں تازہ ہلاکتوں کے بعد گذشتہ جمعرات سے جاری لڑائی میں مرنے والوں کی تعداد ہو گئی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔