سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا ٹرانسپورٹرزکے ساتھ اجلاس

15 ستمبر ، 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی علی احمد کاکڑ کی صدارت میں ٹرانسپورٹ کے مسائل اور دیگر ضروری امور سے متعلق ٹرانسپورٹرزکے ساتھ اجلاس منعقد ہوئی ۔جس میں کریسنٹ ٹریکنگ کمپنی کے افیسروعملہ نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام کوچز میں ضروری طور پر ٹریکرڈیوائسز کی تنصیب ، فیس بقایا جات، ڈرائیوروں کی ڈرگ ٹیسٹ اور دیگر امور پر تفصیلی  غور وخوض ہوا ۔ٹرانسپورٹر نے سیکریٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہرطرح تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔