غربت کے خاتمے کیلئے عدم مساوات کاخاتمہ ناگزیرہے، اقوام متحدہ

15 ستمبر ، 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈی نیٹر جولین ہارنیس نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے عدم مساوات کاخاتمہ ناگزیرہے، کوئٹہ کے مسائل کوجاننے ان کے حل کی تجاویز کے حصول کے لیے پاکستان کے 12شہروں کی طرح کوئٹہ میں مقالمے کا انعقاد کیا گیا ہے جس کامقصد پائدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے ملکی اور عالمی سطح پر حکمت عملی کو بہتر بنانا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نےبیوٹمز میں منعقدہ مقالمے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا مکالمے کے شرکاء نے گورننس، ڈیجیٹل تبدیلی، نوجوانوں کوروزگار کے ذرائع کی فراہمی، حفظان صحت اورصفائی کے امورکے حوالے سے تفصیل سے بات چیت کی۔