کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے شہری کو بجلی کا بل 12 لاکھ روپے بھیجنے پر کے الیکٹرک اور نیپرا حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 20ستمبر تک تحریری جواب طلب کرلیاہے۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے بجلی کا زائد بل بھیجنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ناظم آباد کے شہری نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ناجائز بل بھیجا گیا، ہائیڈرنٹ چلانے کے جھوٹے الزام میں 12لاکھ کا بل بھیجا گیا۔عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ توکیا آپ ہائیڈرنٹس چلاتے ہیں؟۔ جس پر درخواست گزار نے کہا کہ نہیں جج صاحب میں ایک رہائشی گھر میں رہتا ہوں۔عدالت نے کہا کہ گھر کی تصاویر ہیں تو دکھائیں۔ جس پر درخواست گزار نے کہا کہ گھر کی تصاویر اس وقت موجود نہیں ہیں، بل ادا نہ کرنے کی صورت میں بجلی بھی منقطع کردی گئی ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے کے الیکٹرک کے آفس سے رجوع کیا۔ جس پر شہری نے بتایا کہ میں کے الیکٹرک کے دفتر گیا، تو انہوں نے بل 12لاکھ سے 8 لاکھ کردیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ ابھی کیا چاہتے ہیں۔ جس پر شہری نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کیس میں اسٹے آرڈر دیا جائے۔
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آ باد بلوچستان میں ایک سال سے تعینات پولیس سروس گریڈ18کے چھ افسر تبدیل ،تبدیل ہونیوالوں میں بیدار بخت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نے سرمایہ کاری نظام کو مزید مؤثر بنانے کیلئے بورڈ آف انویسٹمنٹ کو ایس آئی ایف سی...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ5G اسپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ "ڈیجیٹل...