پنجگور میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

15 ستمبر ، 2023

پنجگور(نامہ نگار) تحصیل گچک کے علاقےکلیری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا لیویز کے مطابق پنجگور تحصیل گچک کے علاقے کلیری میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکےمحمد جان ولد کاجل کو ہلاک کر دیا اور فرار ہوگئے۔