بکنگھم پیلس ، شاہی بگھی رکھنے کے مقام پر گھسنے کی کوشش پرایک شخص گرفتار

18 ستمبر ، 2023

لندن (پی اے) بکنگھم پیلس کے ساتھ واقع شاہی بگھی رکھنے کے مقام پر دیوار پھلانگ کر گھسنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک 25سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق رات 01:25بجے ایک شخص کو شاہی اصطبل کے باہر سے گرفتار کیا گیا، جو دیوار پھلانگ کر شاہی اصطبل میں داخل ہونے کیلئے دیوار پر چڑھ رہا تھا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو سنگین منظم جرائم اور پولیس ایکٹ اور زبردستی داخلے کے شبہے میں گرفتار کیاگیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق گرفتار نوجوان کو پوچھ گچھ کیلئے لندن کے پولیس اسٹیشن پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اجنبی شخص بکنگھم پیلس یا بکنگھم گارڈن میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔