سوات: خواتین کو کوڑے مارنے والے گروپ کا دہشتگرد کمانڈر ہلاک

18 ستمبر ، 2023

راولپنڈی (اے پی پی)سوات میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں سابقہ تحریک طالبان سوات کا خواتین کو کوڑے مارنے والے گروپ کا کمانڈر ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 7 ستمبر 2023کو خفیہ اطلاعات پر پاک فوج اور سی ٹی ڈی نے فضاگٹ، سوات میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سابقہ تحریک طالبان سوات کا کمانڈر نیک محمد عرف نیکو عرف عمر ہلاک ہو گیا۔ ہلاک دہشتگرد کمانڈر سابقہ تحریک طالبان سوات کے سربراہ ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔ہلاک دہشت گرد نیک محمد سوات میں عسکریت پسندی کے ابتدائی دنوں میں تحریک طالبان سوات کی کوڑے مارنے والی ٹیم کا رہنما تھا ۔