لاہور،کولمبو(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز)بھارت نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو ایشیا کپ ون ڈے کے فائنل میں یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر ریکارڈ آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے سری لنکا کا صرف 51 رنز کا ہدف با آسانی 6.1 اوورز میں حاصل کیا اور وہ 10 وکٹوں سے میچ جیت کر ایشین چیمپئن بن گیا۔بھارت کی جانب سے شبمن گل 27 اور ایشان کشن 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے ریکارڈ سب سے زیادہ 8 بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل غلط ثابت ہوا۔فائنل میں سری لنکا کی بیٹنگ بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہوئی لیکن میچ کا آغاز ہوتے ہی سری لنکن بیٹنگ لائن ڈگمگاگئی۔سری لنکا کے ابتدائی 6 بیٹرز صرف 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے جبکہ پوری سری لنکن ٹیم 15.2 اوورزمیں 50 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کے بولر محمد سراج نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 21 رنزدے کر 6 وکٹیں لیں جبکہ ہاردک پانڈیا نے 3 کھلاڑی آؤٹ کیے اور ایک وکٹ بمراہ کے حصے میں آئی۔سری لنکا کے 9 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، سری لنکا کےکوشل مینڈس 17 رنز بنا کر نمایاں رہے، سری لنکا کے پانچ کھلاڑی صفرپرآوٹ ہوئے۔بھارت کپتان روہت شرما نے ٹاس کے موقع پر کی جانے والی گفتگو میں کہا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم پہلے بیٹنگ کرتے۔سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ پچ بیٹنگ کےلیے سازگار لگ رہی ہے ۔
لاہورلاہور بار ایسو سی ایشن نے اینٹی کرپشن حکام کے احاطہ عدالت اور وکلاکے اینٹی کرپشن کے دفاتر میں داخلے پر...
لاہور لاہور پولیس نے کرول وار گجرپورہ کے علاقے میں گھر کے سربراہ کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بیوی، بیٹی اور بیٹے...
کراچی پاکستانی اسکواڈ نے بھارتی ویزےکے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے ورلڈ کپ سے قبل دبئی کا ٹور ملتوی کردیا۔...
نیو یارک امریکی وال سٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات مکمل ہونے پر بھارت کو عالمی سطح...
کراچی عافیہ موومنٹ کی چیئر پرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ23ستمبر امریکی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دن جب...
کراچی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کا صرف مہینہ بتایا ہے تاریخ...
واشنگٹن امریکہ نے بھارت سے خالصتان تحریک کے رہنما دلیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا مطالبہ کر...
اسلام آباد سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار ذرائع...