لاہور ( جنگ نیوز) مصر میں منعقدہ بحری، بری اور فضائی افواج پر مشتمل بین الاقوامی فضائی مشق برائٹ اسٹار 2023،جس میں پاک فضائیہ نے کامیابی سے شرکت کی، اختتام پزیر ہو گئی۔ مصر کی محمد نجیب ملٹری بیس پر دو ہفتوں پر محیط اس مشق میں کل 30 ممالک نے حصہ لیا جن میں پاکستان، امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، عمان، اردن، یونان اور قطر سمیت دیگر ممالک شریک ہوئے۔ مشق میں شامل پاک فضائیہ کے دستے اور اس کے جدید ترین جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کامیاب شرکت نے نہ صرف علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے پاک فضائیہ کے عزم کو تقویت بخشی بلکہ متنوع اور چیلنجنگ ماحول میں اسکی کارکردگی اور بھرپور صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا۔ واضح ر ہے کہ 1977ء میں امریکہ اور مصر کے مابین دو طرفہ تربیتی پروگرام کے طور پر شروع ہونے والی برائٹ سٹار آج ایک قابل ذکر بین الاقوامی مشق کی حیثیت سے جانی جاتی ہے۔
لاہورلاہور بار ایسو سی ایشن نے اینٹی کرپشن حکام کے احاطہ عدالت اور وکلاکے اینٹی کرپشن کے دفاتر میں داخلے پر...
لاہور لاہور پولیس نے کرول وار گجرپورہ کے علاقے میں گھر کے سربراہ کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بیوی، بیٹی اور بیٹے...
کراچی پاکستانی اسکواڈ نے بھارتی ویزےکے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے ورلڈ کپ سے قبل دبئی کا ٹور ملتوی کردیا۔...
نیو یارک امریکی وال سٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات مکمل ہونے پر بھارت کو عالمی سطح...
کراچی عافیہ موومنٹ کی چیئر پرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ23ستمبر امریکی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دن جب...
کراچی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کا صرف مہینہ بتایا ہے تاریخ...
واشنگٹن امریکہ نے بھارت سے خالصتان تحریک کے رہنما دلیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا مطالبہ کر...
اسلام آباد سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار ذرائع...