راولپنڈی، بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

18 ستمبر ، 2023

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے نے 11 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزمگرفتار کر لیا ، ترجمان پولیس کے مطابق صدر واہ پولیس کو متاثرہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ ملزم احسن نے اس کے بیٹے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی ہے۔ پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔