اسلام آباد (اے پی پی)نگران وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی انیق احمد نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام مذاہب امن اور سلامتی کی بات کرتے ہیں، انیق احمد نے گذشتہ روز مسیحی کیتھولک کارڈینل ڈاکٹر جوزف کوٹس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بین المذاہب ہم آہنگی، پاکستانی اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب ہو، سب امن و آشتی اور بھائی چارے کی بات کرتے ہیں۔ تمام انسانیت اللہ تعالیٰ کا کنبہ ہے۔ ہم مسلمان آپس میں بھائی بھائی اور غیر مسلم انسانیت میں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں۔ پاکستان میں مذہبی منافرت پھیلانے کے کوشش کرنے والے دشمن سے ہوشیار رہنا ہو گا۔ انکے عزائم کو ملکر ناکام بنائیں گے۔ کارڈینل ڈاکٹر جوزف کوٹس نے وزیر مذہبی امور کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے حکومت پاکستان کی پالیسیاں اور رویہ ذمہ دارانہ ہے۔ سانحہ جڑانوالہ کے بعد کیے جانے والے حکومتی اقدامات لائق تحسین ہیں۔ مسیحی عوام اپنی حکومت اور پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے سرگرم ہیں اور ایک مستحکم پاکستان اور مثالی معاشرے کے قیام کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔
لاہورلاہور بار ایسو سی ایشن نے اینٹی کرپشن حکام کے احاطہ عدالت اور وکلاکے اینٹی کرپشن کے دفاتر میں داخلے پر...
لاہور لاہور پولیس نے کرول وار گجرپورہ کے علاقے میں گھر کے سربراہ کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بیوی، بیٹی اور بیٹے...
کراچی پاکستانی اسکواڈ نے بھارتی ویزےکے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے ورلڈ کپ سے قبل دبئی کا ٹور ملتوی کردیا۔...
نیو یارک امریکی وال سٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات مکمل ہونے پر بھارت کو عالمی سطح...
کراچی عافیہ موومنٹ کی چیئر پرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ23ستمبر امریکی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دن جب...
کراچی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کا صرف مہینہ بتایا ہے تاریخ...
واشنگٹن امریکہ نے بھارت سے خالصتان تحریک کے رہنما دلیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا مطالبہ کر...
اسلام آباد سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار ذرائع...