غریب کو اندھے کنویں میں دھکا دے دیا گیا،روٹی کیسے کھائیں، شیخ رشید

18 ستمبر ، 2023

راولپنڈی (جنگ نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ غریب کو اندھے کنویں میں دھکا دے دیا گیاہے ،روٹی کیسے کھائیں،عام آدمی کی بس ہو گئی ہے اور اب اس ملک میں صرف اشرافیہ ہی اپنی مرضی کی زندگی گزار سکتی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس اشرافیہ پر لگنا چاہیے تھا لیکن اس کیلئے غریبوں کا انتخاب کیا گیا ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ مڈل کلاس مر گئی ہے، لوگ اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالیں؟ پیٹرول کا خرچہ کیسے پورا کریں، بجلی کا بل کیسے دیں اور دو وقت کی روٹی کیسے کھائیں۔