مجھے تھریٹس ہیں، بم پروف گاڑی فراہم کی جائے، میئرکراچی مرتضیٰ وہاب

18 ستمبر ، 2023

کراچی(این این آئی)میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ میرے پاس وزیرِ اعلیٰ سندھ کی اجازت سے بم پروف گاڑی تھی، نگران وزیرِ داخلہ نے کہا کہ انہیں وہ گاڑی چاہیے، میں نے واپس کر دی، مجھے تھریٹس ہیں، نگراں وزیرِ اعلیٰ سے بم پروف گاڑی کی درخواست کی ہے، کراچی کے مسائل میں اہم مسئلہ پانی کا ہے، شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔واٹر بورڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں کہاکہ کراچی کے شہری واٹر مافیا سے پریشان ہیں، کراچی کے مسائل میں اہم مسئلہ پانی کا ہے، ہم نے کوشش کی ہے کہ شہریوں کو ریلیف فرائم کیا جائے۔میئر کراچی نے کہاکہ شہری پانی کے بل ادا کرنے کو تیار ہیں،پانی کے مقدمات کے لیے سپیشل کورٹ کو متعارف کرایا ہے، اس وقت 7 ہائیڈرنٹس چل رہے ہیں اور ان کے پیسے واٹر بورڈ کو ملتے ہیں۔