ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے بہانے عوام کو ڈیفالٹ کر دیا گیا،حافظ نعیم

18 ستمبر ، 2023

کراچی (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے بہانے عوام کو ڈیفالٹ کر دیا گیا، کراچی سمیت پوراپاکستان میدان میں نکلے اوراحتجاج کرے ۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ایجنڈے کو پوری طاقت سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے بہانے عوام کو ڈیفالٹ کر دیا گیا، اس طرح کے ظلم پر خاموش رہنا قومی جرم ہے، کراچی کے عوام باہرنکلیں اوراحتجاج کریں۔