شیخ رشید اپنے گھر سے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (جنگ نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کو نجی ہائوسنگ سکیم میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق ان کے وکیل سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ہمراہ ان کے دو بھتیجوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ گرفتاری کے بعد شیخ رشید کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔