جماعت اسلامی مہنگائی کیخلاف آج گورنر ہائوس کا گھیر ائو کریگی ، دھرنے کی تمام تیاریاں مکمل

18 ستمبر ، 2023

پشاور(نمائندہ جنگ)جماعت اسلامی خیبر پختونخوا ملک میں بدترین مہنگائی ، بجلی بلوں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف آج پشاور میں گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کریگی، احتجاجی دھرنے میں صوبہ بھر سے کارکن شرکت کریں گے جس کی قیادت سراج الحق کریں گے اس حو الےسےتمام تیار یاں مکمل کرلی گئی ہیں اور مقامی،تا جر سیا سی اورسما جی تنظمیو ں سے ر ابطے بھی کئےگئے ہیں ، متعدد سے شرکت کی یقین دہانی کرا ئی ہے ،اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا دھرنا حکومتی ناانصافیوں، مہنگائی ، بجلی کے بلوں اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہے، نگران حکومت نے کوئی شرمندگی محسوس کئے بغیر تیسری بار تیل کی قیمتوں میں اضافہ کریں ،عوام اب بھی اپنے حق کے لیے نہ اٹھیں تو حالات اس سے بھی بدتر ہوں گے۔ ،دھمکیوں سےعوام کا غم وغصہ کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا۔۔ دھرنا شام چار بجے ہوگا ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق دھرنے سے خطاب اور آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔