جرمن فٹبالر رابرٹ باؤر نے اسلام قبول کر لیا

18 ستمبر ، 2023

میونخ(جنگ نیوز)جرمنی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل فٹبالر رابرٹ باؤر نے اسلام قبول کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فٹبالر رابرٹ باؤر نے اسلام قبول کرنے کے بارے میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری کے ذریعے بتایا۔ انسٹا اسٹوری میں رابرٹ باؤر کو نماز پڑھتے دکھایا گیا ہے۔رابرٹ نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور اپنے سسرال والوں کی وجہ سے دائرہ اسلام میں داخل ہوئے جن کے ساتھ وہ برسوں سے ہیں ، آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے میری مدد کی اور میرے سفر میں میری حوصلہ افزائی کی۔