پنجاب، ڈینگی کے 93نئے کیسز رپورٹ، 9کی حالت تشویشناک

18 ستمبر ، 2023

لاہور،ملتان (صباح نیوز) پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 93نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے 39، لاہورمیں 31، ملتان میں12 جبکہ گوجرانوالا میں 11 کیسز رپورٹ ہوئے ۔محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ پنجاب کے ہسپتا لوں میں ڈینگی کے 100 مریض زیرِ علاج ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں رواں سال ڈینگی کے 2 ہزار 658 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔صرف راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 534 تک پہنچ گئی کہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ 9 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔