پرویزالہٰی کی رہائی کیخلاف پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

18 ستمبر ، 2023

لاہور (اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے تین مقدمات میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالہٰی کو رہا کرنے کےخلاف پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت آج(پیرکو) ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد تین مقدمات میں تحریک انصاف کے صدر کو ڈسچارج کرنے کےخلاف پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ عدالت نے اس سلسلہ میں دائر درخواست پر فریقین کے وکلا کو دلائل پیش کرنے کیلئے نوٹس جاری کر رکھے ہیں ۔ پنجاب حکومت نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری پرویز الہی کےخلاف شواہد موجود ہیں لہذا استدعا ہے کہ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا مقدمات خارج کرنے کا اقدام غیر آئینی قرار دے۔