اسلام آباد (اے پی پی)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ سی پیک کی وجہ سے بلوچستان کی اہمیت بہت بڑھ گئی ، بزنس کمیوٹنی صوبے میں کاروبار اور سرمایہ کاری کرے ۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس رول ماڈل ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی جس میں مارکیٹوں کے بزنس لیڈرز کو ان کی تاجروں کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔ گورنر بلوچستان ملک عبد الولی خان کاکٹر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان ایشیا کا گیٹ وے ہے جہاں سے متعدد ممالک کے ساتھ تجارت کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے بلوچستان کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے بزنس کمیوٹنی کو دعوت دی کہ وہ بلوچستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کرے کیونکہ بلوچستان میں بہت سے وسائل ہیں جن کو استعمال کرنے کیلئے سرمائے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غربت و افلاس ہے اورشہریوں کو علاج و تعلیم کیلئے دوسرے صوبوں میں جانا پڑتا ہے،تاہم بزنس کمیونٹی بلوچستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کر کے اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل سب سے شیئر کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک تمام سیاسی جماعتیں اور ہم سب ایک دوسرے پر بھروسہ نہیں کرینگے کوئی ملک ہم پر بھروسہ نہیں کرے گا لہذا وقت کی ضرورت ہے کہ سب متحد ہو کر ملک کو موجودہ مشکلات سے نکالیں۔انہوں نے چیمبر کی طرف سے بزنس رول ماڈل تقریب کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ اس سے بزنس کمیونٹی کی پذیرائی میں اضافہ ہو گا۔ تقریب کے اختتام پر انہوں نے مارکیٹوں کے بزنس لیڈرز میں ایوارڈز تقسیم کئے۔
لاہورلاہور بار ایسو سی ایشن نے اینٹی کرپشن حکام کے احاطہ عدالت اور وکلاکے اینٹی کرپشن کے دفاتر میں داخلے پر...
لاہور لاہور پولیس نے کرول وار گجرپورہ کے علاقے میں گھر کے سربراہ کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بیوی، بیٹی اور بیٹے...
کراچی پاکستانی اسکواڈ نے بھارتی ویزےکے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے ورلڈ کپ سے قبل دبئی کا ٹور ملتوی کردیا۔...
نیو یارک امریکی وال سٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات مکمل ہونے پر بھارت کو عالمی سطح...
کراچی عافیہ موومنٹ کی چیئر پرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ23ستمبر امریکی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دن جب...
کراچی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کا صرف مہینہ بتایا ہے تاریخ...
واشنگٹن امریکہ نے بھارت سے خالصتان تحریک کے رہنما دلیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا مطالبہ کر...
اسلام آباد سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار ذرائع...