کراچی(این این آئی)امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اگست کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 9فیصد کی نمو جبکہ سالانہ بنیاد پر 12فیصد کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بنک کے مطابق اگست میں امریکا میں کام کر نے والے پاکستانیوں نے 262ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو جولائی کے مقابلہ میں 9 فیصد زیادہ ہے۔اعداد وشمار کے مطابق جولائی میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 241 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں رواں سال اگست میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر12 فیصد کی کمی ہوئی، گزشتہ سال اگست میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 297 ملین ڈالرکازمبادلہ ملک ارسال کیاتھا جو رواں سال اگست میں کم ہوکر262 ملین ڈالرہوگیا۔سٹیٹ بنک کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں امریکا سے ترسیلات زرکاحجم 504ملین ڈالرریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 8 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 545ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔
لاہورلاہور بار ایسو سی ایشن نے اینٹی کرپشن حکام کے احاطہ عدالت اور وکلاکے اینٹی کرپشن کے دفاتر میں داخلے پر...
لاہور لاہور پولیس نے کرول وار گجرپورہ کے علاقے میں گھر کے سربراہ کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بیوی، بیٹی اور بیٹے...
کراچی پاکستانی اسکواڈ نے بھارتی ویزےکے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے ورلڈ کپ سے قبل دبئی کا ٹور ملتوی کردیا۔...
نیو یارک امریکی وال سٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات مکمل ہونے پر بھارت کو عالمی سطح...
کراچی عافیہ موومنٹ کی چیئر پرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ23ستمبر امریکی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دن جب...
کراچی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کا صرف مہینہ بتایا ہے تاریخ...
واشنگٹن امریکہ نے بھارت سے خالصتان تحریک کے رہنما دلیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا مطالبہ کر...
اسلام آباد سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار ذرائع...