امپھال (اے پی پی)بھارتی ریاست منی پور میں تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ریاست میں میتی (ہندو) اور کوکی (عیسائی ) قبائل کے درمیان تشدد اور جلائوگھیرائوکا سلسلہ تین مئی سے چلا آرہا ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تشدد شروع ہونے کے تقریباً ساڑھے چار ماہ بعدبھی حالات قابو میں نہیں ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ منی پور کے ہسپتالوں میں ایسی96لاشیں پڑی ہیں جنہیں لینے کیلئے ابھی تک کوئی نہیں آیا ہے یہ لاشیں دارلحکومت امپھال کے دو جبکہ تشدد سے متاثرہ چراچندپور کے ایک ہسپتال میں موجود ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بیشتر لاشیں پہاڑی اضلاع میں رہنے والے لوگوں کی ہیں ۔ پہاڑی علاوںمیں رہنے والے بیشتر لوگ کوکی(عیسائی ) طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ میتی (ہندو) والوں کے حملوں کے ڈر سے میدانی علاقوں میں جانے سے کتراتے ہیں ۔ ایک کوکی شخص کا کہنا ہے کہ 4مئی کو امپھال میں اسکی بیٹی کو قتل کیا گیا جس کی لاش شہر کے ہسپتال میں موجود ہے لیکن وہ ابھی تک لاش لینے نہیں گیا کیونکہ اسے سفر سے ڈر لگتا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس آپریشنز آئی کے موئیوا نے اعتراف کیا ہے کہ رواں برس 3مئی سے جاری تشدد میں اب تک175افراد ہلاک جبکہ 1ہزار 1سو 8افراد زخمی ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تک 4ہزار 7سو86مکانات کو آگ لگا دی گئی اور 396عبادت گاہیں تباہ کی گئیں جن میں 254چرچ اور132مند ر شامل ہیں۔ 32افراد لاپتہ ہیں۔
لاہورلاہور بار ایسو سی ایشن نے اینٹی کرپشن حکام کے احاطہ عدالت اور وکلاکے اینٹی کرپشن کے دفاتر میں داخلے پر...
لاہور لاہور پولیس نے کرول وار گجرپورہ کے علاقے میں گھر کے سربراہ کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بیوی، بیٹی اور بیٹے...
کراچی پاکستانی اسکواڈ نے بھارتی ویزےکے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے ورلڈ کپ سے قبل دبئی کا ٹور ملتوی کردیا۔...
نیو یارک امریکی وال سٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات مکمل ہونے پر بھارت کو عالمی سطح...
کراچی عافیہ موومنٹ کی چیئر پرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ23ستمبر امریکی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دن جب...
کراچی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کا صرف مہینہ بتایا ہے تاریخ...
واشنگٹن امریکہ نے بھارت سے خالصتان تحریک کے رہنما دلیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا مطالبہ کر...
اسلام آباد سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار ذرائع...