لاہور (صباح نیوز)استحکامِ پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلوں اور پاکستان پر الزام تراشیوں پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں نہتے معصوم کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے پر سخت ردعمل دے، بھارت نے پلوامہ طرز کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو منہ کی کھانا پڑے گی،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت فالس فلیگ آ پریشن کی منصوبہ سازی کے بجائے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے اگر پھر پلوامہ طرز کا کوئی ڈرامہ رچایا تو اس بار بھی پاکستان کی بہادر مسلح افواج کی جانب سے دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا، ہمیں اپنی عظیم فوج پر فخر ہے ،پوری پاکستانی قوم وطن کے محافظوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے، پاکستان دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر مودی سرکار نے جعلی فالس فلیگ آ پریشن کی غلطی دہرائی تو اس بار چائے کے ساتھ ساتھ کھانے اور قیام کا بھی مکمل بندوبست کیا جائے گا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے معصوم کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کرنے پر دنیا کو سخت ردعمل دینا چاہیے۔
لاہورلاہور بار ایسو سی ایشن نے اینٹی کرپشن حکام کے احاطہ عدالت اور وکلاکے اینٹی کرپشن کے دفاتر میں داخلے پر...
لاہور لاہور پولیس نے کرول وار گجرپورہ کے علاقے میں گھر کے سربراہ کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بیوی، بیٹی اور بیٹے...
کراچی پاکستانی اسکواڈ نے بھارتی ویزےکے اجرا میں تاخیر کی وجہ سے ورلڈ کپ سے قبل دبئی کا ٹور ملتوی کردیا۔...
نیو یارک امریکی وال سٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات مکمل ہونے پر بھارت کو عالمی سطح...
کراچی عافیہ موومنٹ کی چیئر پرسن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ23ستمبر امریکی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دن جب...
کراچی اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کا صرف مہینہ بتایا ہے تاریخ...
واشنگٹن امریکہ نے بھارت سے خالصتان تحریک کے رہنما دلیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرنے کا مطالبہ کر...
اسلام آباد سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار ذرائع...