پنشنرزایسوسی ایشن نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کو مستردکردیا

18 ستمبر ، 2023

مظفرآباد (جنگ نیوز) پنشنرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا، پنشن میں سو فیصد اضافہ کا مطالبہ کر دیا، ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی نے ملک کا بیڑا غرق کردیا ہے، ذخیرہ اندوزی کر کے اشیائے خوردو نوش کی قلت پیدا کرنے والے معاشی دہشت گرد ہیں، انہیں عبرتناک سزائیں دی جائیں، آزاد کشمیر میں بھی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے، آزاد کشمیر میں حکومت ناکام ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پنشنرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمائوں راجہ ممتاز خان، سید نذیر حسین شاہ، بشیر احمد ڈار، محبوب اعوان، قاضی صدیق، شیخ سراج منیر، ذوار نقوی، بشیر ترین، کبیر اعوان، میرحسین، میر رفیق ایڈووکیٹ، صوفی گوہرالرحمٰن، مظفر حسین منہاس، عبدالحمید اعوان، شیخ جہانزیب و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔