غیر ریاستی بھکاریوں ، کباڑیوں کے خلاف موثرکارروائی کا فیصلہ

18 ستمبر ، 2023

مظفرآباد (جنگ نیوز )ڈپٹی کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر ریاستی پیشہ ور بھکاریوں ، پھیری کرنے والے اور کباڑیوں کے خلاف موثرکارروائی کا فیصلہ کیا گیا، اے سی عمر طارق ، اے سی منیر قریشی ، ایس پی سپیشل برانچ ، تحصیلدار مظفرآباد ،سیدمنیر شاہ ، سول سوسائٹی مظفرآباد کی طرف سے راجہ آفتاب صدیق و دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر راجہ طاہر ممتاز نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں گے ۔ ضلع بدر ہونے والے غیر ریاستی پیشہ ور بھکاریوں ،کباڑ اور پھیری کا کام کرنے والے افراد پر کڑی نگرانی کی جائے گی ۔