میلاد کا مبارک ماہ مسلم دنیا کیلئے خوشی کا احساس لیکر آتا ہے، جاوید بڈھانوی

18 ستمبر ، 2023

مظفرآباد (جنگ نیوز ) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے وزیر جاوید بڈھانوی نے ماہ ربیع الاول شریف کے آغاز پر مسلم امہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میلاد کے مبارک ماہ کا آغاز پوری مسلم دنیا کیلئے خوشی اور مسرت کا عجیب احساس لے کر آتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان پوری دنیا میں محافل میلاد کا انعقاد کر کے دنیا کو امن، سلامتی، محبت، برداشت اور احترام انسانیت کا پیغام دیں۔