حضورؐ کی ولادت پوری انسانیت کیلئے دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے، جاوید اقبال

18 ستمبر ، 2023

لندن( جنگ نیوز) چیئرمین جموں وکشمیر اوورسیز کونسل (یوکے) راجہ جاوید اقبال نے ماہِ ربیع الاول کی آمد پر امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں راجہ جاوید اقبال نے عالم اسلام اور پوری دنیا کو رحمتوں کے مہینے ربیع الاول کے آغاز کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خاتم النبین حضرت محمدؐ کی ولادت پوری انسانیت کیلئے دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ذریعہ ہے۔عالمِ اسلام اور پوری دنیا کو رحمتوں کے مہینے ربیع الاول کی آمد مبارک ہو۔