بانڈی پورہ ، بھارتی فوجی کی فائرنگ سےساتھی فوجی ہلاک، دوسرازخمی

18 ستمبر ، 2023

سرینگر (اے پی پی) بھارت کےغیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ قصبے میں ایک بھارتی فوجی کی فائرنگ سے اس کااپنا ہی ساتھی فوجی ہلاک اور دوسراشدید زخمی ہوگیاہے۔بانڈی پورہ میں بھارتی فوج کی14راشٹریہ رائفلزکے کیمپ میں ایک فوجی کی فائرنگ سے اس کا اپنا ساتھی فوجی ہلاک اوردوسراشدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب بھارتی فوج کے ایک حاضر سروس اہلکار کے ہتھیار سے اچانک گولی چلی، جس سے ایک فوجی موقع پر ہی ہلاک اوردوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس نے بتایاکہ ملزم فوجی اہلکارکو گرفتارکر لیا گیا ہے۔