راحیلہ خان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی وائس چیئرپرسن مقرر

18 ستمبر ، 2023

راولپنڈی (جنگ نیوز) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نے صحافی ، سوشل ایکٹوسٹ راحیلہ خان کو انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ آزاد کشمیر کی وائس چیئر پرسن مقرر کر دیا ، موومنٹ کے مرکزی بورڈ آف گورنرز نے مشترکہ طور پر یہ تقرری کی ہے اور سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے ، مرکزی بورڈ نے راحیلہ خان کی خدمات اور سماجی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ، تمام سیاسی جماعتوں ، خواتین ، سماجی اور مذہبی طبقات نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائیں گی۔