جلد عوام کو منظم کرکے ریاست کے اندر حقیقی تبدیلی لائیں گے، تنویر الیاس

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد( آئی این پی )آزاد کشمیرکے سابق وزیرا عظم واستحکام پاکستان پارٹی کے صدر سردار تنویر الیاس نے کہاہے کہ آزاد خطے کے عوام فاقوں کا شکار اسمبلی میں بیٹھا بھان متی کا کنبہ وزارتوں پر لڑ رہا ہے، ایسی مفادپرست اور نااہل قیادت کو عوام پر مزید مسلط رہنے کا کوئی حق نہیں،تعمیر وترقی کا پہیہ جام ہے نظام زندگی مفلوج ہے۔ وفود سے گفتگوکرتے ہوئے تنویر الیاس نے کہا کہ،40سے زائدبے محکمہ وزراءاور مشیروں کا ٹبر قومی خزانے پر ہاتھ صاف کررہاہے عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا گیاہے ،جنوبی ایشیا کاامن اور معاشی ترقی مسئلہ کشمیرکے حل سے مشروط ہے، مقبوضہ کشمیرمیںسوا کروڑ کشمیری یرغمال ہیں نریندر مودی کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے،ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوںنے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انھوںنے کہاکہ جلد ریاستی عوام کو منظم کرکے ریاست کے اندر حقیقی تبدیلی لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہاہے،عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔