جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام بدلنے کی جدوجہد کررہی ہے،ترابی

18 ستمبر ، 2023

باغ ( صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے سابق امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی چہرے نہیں نظام بدلنے کی جدوجہد کررہی ہے ،باطل نظام اور کرپٹ قیادت تبدیل کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے ،ہمارے مسائل کی بڑی وجہ اس نظریے سے بے وفائی ہے جس کی بنیاد پر آزادی حاصل کی تھی حلقہ وسطی باغ کے اراکین جنرل کونسل کے جلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی شہداء کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کررہی ہے تمام پارٹیاں اور قیادتیں عوام کو یلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہیں اب قوم کے پاس ایک ہی حل ہے اور وہ جماعت اسلامی پر اعتماد کریں،جماعت اسلامی ہی عوامی مسائل حل کرے گی ۔ اس موقع پر حلقہ وسطی باغ سے نئے اراکین جنرل کونسل نے حلف اٹھایا، اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی انسانوں کو قرآن وسنت سے جوڑتی ہے۔