چناری تا کونا5کلومیٹر سڑک تعمیر کی منتظر،10ہزار کی آبادی مشکلات کا شکار

18 ستمبر ، 2023

مظفرآباد(جنگ نیوز ) چناری تا کونا پانچ کلومیٹر سڑک تعمیر کی منتظر،پانچ کلو میٹر سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی،تقریباً 10ہزار کے لگ بھگ آبادی سفری مشکلات کا شکار،مائیں سڑکوں پر بچے جننے لگیں، لسہ، گڑتھامہ، کنڈلاں، کھروسہ و دیگر علاقوں کی عوام بے حال ہیں، علاقہ کی سڑکیں موت کے کنویں میں تبدیل ہو کر رہ گئیں،اہلیان علاقہ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ سات راجہ محمد فاروق حیدر خان، دیوان علی خان چغتائی جیسے قد آور سیاسی رہنما اس علاقہ کے محافظ کہلاتے ہیں مگر اقتدار میں آتے ہی جس طرح دیوان علی خان چغتائی نے لوگوں کے جذبات کا استحصال کیا وہ تاریخ کا بد نما داغ بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ دیوان علی خان چغتائی نے اپنے انتخابی جلسوں میں لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ 75سالہ محرومیوں کا ازالہ کریں گے انہوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ شاہرات عامہ کو متحرک کرتے ہوئے عوام کو بے بہت مرنے سے بچائیں اور لائن آف کنٹرول کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے۔