مظفر آباد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا ڈرگ مافیا کیخلاف سخت آپریشن

18 ستمبر ، 2023

مظفرآباد (جنگ نیوز ) آزادکشمیر کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ڈرگ مافیا کے خلاف سخت ترین آپریشن کیا۔دارالحکومت مظفرآباد میں انسانی زندگیوں سے کھلنے،غریبوں کو لوٹنے والے 200 سو سے زائد جعلی اسناد،سرٹیفکیٹ کے حامل کا گھیرا عملاʼʼ تنگ کر دیا گیا،مافیا ڈی ایچ مظفرآباد کے تبادلے کے لیے کمر بستہ ہیں، بلاتخضیص آپریشن سے تنگ،بااثر شخصیات مافیا کی پشت پناہی کیلئے میدان میں آ گئیں۔جان سے مارنے مک مکاو اور تخریبی ہتھکنڈے استعمال کئے گئے۔ ڈی ایچ او کے ڈٹ جانے پر مافیا روپوش ہو گیا، عوامی حلقوں نے وزیراعظم، چیف سیکرٹری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا کیونکہ مختلف صوبوں کے جن میڈیکل سٹورز/ افراد کے ڈپلومہ جات کی KPK فیکلٹی سے باضابطہ ویری فکیشن کروائی گئیں وہ جعلی نکلیں۔