راولپنڈی (این این آئی)آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے بنیادی حق خودارادیت کی حمایت کی ہے۔ کشمیریوں کی آزادی کا وقت اب زیادہ دورنہیں۔ آزادکشمیر کی مخلوط حکومت عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہے۔ مہاجرین جموں و کشمیر مقیم پاکستان کیلئے مختص فنڈز کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائیں گے۔ وہ اپنے اعزاز میں دیئے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں استقبالیہ تقریب پہنچنے پر سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا پرتپاک اسقبال کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب سے اشفاق بخاری، سابق ناظم چوہدری آصف ایڈووکیٹ، معاون خصوصی برائے سپیکر عزادار حسین کاظمی، اشتیاق بخاری، ملک ابرارحسین، سردار سعید اختر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر قانون سازاسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ پاکستان نے ہر پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمدکا اصولی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان بالخصوص پاکستانی عوام نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے۔ وہ وقت دورنہیں، جب مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط کا خاتمہ ہو گا اور کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کے ساتھ شامل ہو گا۔ چوہدری لطیف اکبر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کی حکومت تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود عوامی مسائل کے حل اور خطہ کی تعمیروترقی کیلئے سرگرم عمل ہے۔ آزادکشمیر میں بیروزگاری کے خاتمے اور مہنگائی پر کنٹرول کیلئے بھی جامع پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔ سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی نے کہاکہ مہاجرین جموں و کشمیر کیلئے مختص فنڈز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے مربوط پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
باغجموں کشمیر مسلم لیگ گروپ کے مرکزی صدر سردار سجاول خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر فوری طور پر مرکز ملوٹ...
ہٹیاں بالاجماعت اسلامی آزاد کشمیر جہلم ویلی کے زیر اہتمام اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد...
ہٹیاں بالاآل پارٹیز الائنس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور انکے آرمی چیف کی...
مظفرآباد مسلم کانفرنس صوبہ کے پی کے کے صدر خواجہ دلاور نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کی...
مظفر آباد سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد ایوب نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین...
آٹھ مقام سماجی رہنماء خالد محمود اعوان نے نیلم پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورے آزاد کشمیر...
میرپورآزاد کشمیر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور خواجہ ساجد محمود...
میرپور سجادہ نشین و مہتمم دربار عالیہ جامعہ عثمانیہ غوثیہ رکن الاسلام علامہ مولانا پیر محمد ریاض اسد نے کہا...